سرورق


یہ ہمارا سرورق ہے. جس میں جامعہ اہلحدیث لاہور کا ابتدائی تعارف بیان کیا جا رہا ہے ۔ تاکہ قارئین ابتدائی سطح پر جامعہ کے متعلق جان سکیں۔ جامعہ ہذا کی بنیاد جناب حافظ عبداللہ محث روپڑی مرحوم (رحمۃ اللہ) نے 1914ء میں اس وقت کے ضلع انبالہ کی تحصیل روپڑ میں رکھی ۔ جس نے اپنے وقت کے بہترین علماء کرام اور خطبا تیار کیئے جنہوں نے آگے چل کر پاکستان کی بنیادوں کے لئے اپنا خون تک پیش کیا۔

جامعہ ہذا میں اس وقت 350 سے زائد بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو رہے ہیں ۔ جن کا کھانا پینا رہائش اور علاج معالجہ کی ذمہ داری ادارہ ہذا کے کاندھوں پر ہے۔ اس کے تمام تر انتظام و انصرام کی ذمہ داری روپڑی خاندان کے ہونہارچشم و چراغ اور ملک کے جید علماء کرام میں شمار ہونے والے جناب مفتی حافظ عبدالغفار روپڑی اور ان کے بھائی جناب مفتی حافظ عبدالوہاب روپڑی نے اٹھا رکھی ہے جو اس ذمہ داری کو با احسن و خوبی سرانجام دے رہے ہیں ۔